5 بین الاقوامی جنگیں رکوائیں۔نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پانچ بین الاقوامی جنگیں رکوا کر دنیا میں امن قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اسی بنیاد پر میں نوبل امن انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو میں نے رکوایا ہے،
کانگو اور روانڈا کے درمیان گزشتہ 30 سال سے خانہ جنگی جاری تھی جس میں 60 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہم نے اسے ختم کرایا۔
کوسووو اور سربیا کے مابین جاری کشیدگی کو بھی رکوایا۔ان کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبل انعام کیوں دیا جاتا ہے جسے کوئی جانتا بھی نہیں ہے۔