پہلی بار سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی،صدر کو نہیں نکالا جارہا ،وزیر داخلہ

0

 

 

اسلام آباد:فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

 

روہڑی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی،

 

صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں ہیں کہ آصف زرداری کوبطور صدر ہٹایا جارہا ہے اورنئی ترمیم لائی جارہی ہے؟ جس پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ محرم میں سیاست نہ کریں تو بہت اچھی بات ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل دھیان نہ دیں، بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، سب اکٹھے ہیں اس لیے جن لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.