کراچی ؛ولیکا اسپتال کے قریب پانی کی بندش پر علاقہ مکینوں کا احتجاج، منگھوپیر روڈ بلاک

0

 

 

کراچی کے سائٹ ایریا میں ولیکا اسپتال کے قریب بنارس، پٹھان کالونی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی پانی کی شدید بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے منگھوپیر روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہفتے میں ایک بار پانی آتا تھا، مگر اب دو دو مہینے گزر جاتے ہیں اور پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہریوں نے پانی کی بندش کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پانی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔

 

احتجاجی مظاہرہ پر امن رہا، تاہم مظاہرین نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.