سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے
کراچی
سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کی سطح پر نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی تعینات کیا گیا ہے جبکہ عابد بلوچ کو سانگھڑ میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ فاروق بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ، اور کاشف عباسی کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح عبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر، کراچی تعینات کیا گیا ہے، جب کہ علینہ راجپر کو ڈسٹرکٹ سجاول میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ حسیب جاوید کو سوموار کے روز ٹنڈو محمد خان میں تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اعجاز علی میمن کو ضلع مٹیاری کا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی بہتری اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔