شاہ لطیف ٹاؤن میں دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

0

کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں دو مبینہ ڈاکو اس وقت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جب وہ واردات کی کوشش کر رہے تھے۔ علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ملزمان راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران شہریوں نے ہمت دکھاتے ہوئے ان کا گھیراؤ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمی حالت میں ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کورنگی کے علاقے بلال کالونی مل ایریا سے ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد متعدد وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

 

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی حالت کے باعث طبی امداد کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.