کراچی میں ایک اور خاتش ناک واقعہ: ملیر ندی کے قریب ڈرم سے نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد

0

کراچی میں ایک اور خاتش ناک واقعہ: ملیر ندی کے قریب ڈرم سے نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی پرانی لاش ملنے کے بعد شہرِ قائد میں ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شرافی گوٹھ کے علاقے میں ملیر ندی کے قریب ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے شہر میں خوف و ہراس کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق لاش تقریباً 25 دن پرانی ہے اور اس کی حالت نہایت خراب اور ناقابلِ شناخت ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرم میں بند کیا گیا تھا، اور ملزمان ایک گاڑی میں آ کر ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

 

لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاش سے شدید بدبو اٹھ رہی تھی اور اس کی حالت ایسی ہے کہ فوری شناخت ممکن نہیں۔ تاہم، کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ موت کی صحیح وجہ اور وقت کا تعین کیا جا سکے۔

 

پولیس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اہلِ علاقہ سے بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کوئی دعویدار سامنے آیا ہے۔

 

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی بھی مہینوں پرانی لاش ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ دونوں واقعات میں مماثلت کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کسی منظم گروہ کی کارستانی بھی ہو سکتی ہے۔

 

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو لاپتہ خواتین کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی تھانے سے رابطہ کریں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.