طارق روڈ پر سنار سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے

0

ایسٹ زون کے علاقے طارق روڈ کے قریب مسلح ڈاکو جیولرز سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے کی واردات کو مقدمہ سنار محمد بلال کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر719/25 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ جیولر بلال کے مطابق چھینی جانے والی نقدی 3 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی جو کہ وہ کہیں سے لے کر آرہا تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے اور اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.