کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر قلات میں فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق، 7 زخمی

0

 

 

بلوچستان کے ضلع قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ قلات نیمرغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی۔ کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

 

زخمیوں کو قلات سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.