حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کا حب ریور روڈ پر چھاپہ،فتنہ الخوارج کے 2دہشت گرد ہلاک*
*رات گئے حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کا حب ریور روڈ پر چھاپہ،فتنہ الخوارج کے 2دہشت گرد ہلاک*
کراچی: حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کا حب ریور روڈ آسکانی محلہ پر چھاپہ،فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے،
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چھاپہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا،دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،
جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ، کلاشن کوف، پستول اور بارودی مواد برآمد ہوا،
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے ۔