جنوبی وزیرستان میں 7 پولیس اہلکار اغوا کرلیے گئے

0

 

 

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں اتوار کے روز گشت کے دوران دو الگ الگ واقعات میں دو تھانوں کے سات پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

 

اپر ساؤتھ وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا ہونے والے اہلکاروں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

ڈی پی او ارشد خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ’سات پولیس اہلکار گشت پر تھے جب نامعلوم افراد انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔‘

 

انہوں نے بتایا کہ لڈھا تھانے کی حدود میں گشت کے دوران تین پولیس اہلکار ، انصاف، عابد اور اسماعیل لاپتا ہوئے۔

 

ایک اور الگ مگر اسی نوعیت کے واقعے میں چار پولیس اہلکار ٹانگہ چگملئی، جو سروکئی تھانے کی حدود میں آتا ہے، سے لاپتہ ہوئے، ان میں سب انسپکٹر عبد الخالق اور کانسٹیبلز عرفان اللہ، حبیب اللہ اور عمران شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.