میٹروول بلاک ون میں ڈکیتیوں کے خلاف محلہ کمیٹی کی ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سے ملاقات
میٹروول بلاک ون میں ڈکیتیوں کے خلاف محلہ کمیٹی کی ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سے ملاقات
میٹروول بلاک ون گلزار ہجری میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی اور لوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف محلہ کمیٹی بلاک ون کے سماجی کارکن مرزا مظہر بیگ کی قیادت میں ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سے ملاقات کی۔
رہائشیوں نے ایس ایچ او کو علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل اور خوف و ہراس سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے محلہ کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ علاقے میں پولیس کی نفری اور گشت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
محلہ کمیٹی نے پولیس کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پولیس کی موجودگی سے علاقے میں جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔