کورنگی میں دوسرے روز بھی ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے

0

 

 

شہر قائد کے ضلع ڈسٹرکٹ کورنگی ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا، جہاں دوسرے روز بھی ڈکیتوں نے سنار کی دکان میں واردات کی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

 

منگل کو کورنگی میں جیولرز کی دکانوں میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے اور مزاحمت پر دکاندار کے قتل کے بعد ڈاکوؤں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کورنگی بھٹائی کالونی گراؤنڈ کے قریب بدھ کو دن دہاڑھے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

کورنگی میں ایک روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جیولر مارکیٹ کے دکاندار کی نمازہ جنازہ ادا کی جا رہی تھی تو اسی دوران ڈاکو کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب بسم اللہ جیولرز کی دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے۔

 

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کا اطمینان بتا رہا تھا کہ انھیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف تک نہیں تھا اور وہ انتہائی دیدا دلیری کے ساتھ دکاندار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر اس کی آنکھوں کے سامنے بھاری مالیت کا سونا اپنے ہمراہ لائے ہوئے بیگ میں بھر کر فرار ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.