کراچی: آن لائن منشیات نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

0

کراچی: آن لائن منشیات نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کا نیٹ ورک چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی محمد شعیب میمن کے مطابق کارروائی ملیر شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں کی گئی، جہاں سے گرفتار ملزم کی شناخت دیدار علی ولد وزیر علی کے نام سے ہوئی۔

 

پولیس کے مطابق ملزم سے ایک پاؤ سے زائد منشیات (آئس) برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار شخص سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں منشیات، سٹہ اور غیر قانونی اسلحے کے 9 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

 

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم یونیورسٹی اور کالج کے طلباء کو آن لائن منشیات فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.