حکومت نمبر پلیٹ کی فیس واپس کرے ورنہ احتجاج کریں گے ،آفاق احمد

0

کراچی :چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراءکی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے۔

رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ بار کوڈ کے ذریعے جرائم روکنے کی بات ڈھکوسلا ہے، حکومت نمبر پلیٹوں پر فیس نہ لے، جس سے لی ہے واپس کی جائے،

 اگر حکومتی حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.