ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے سامنے عمارت میں خوفناک آتشزدگی

0

 

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے سامنے واقع ایک عمارت میں بدھ کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے الیکٹرانک مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ پر قابو پانے کے لیے پانچ گاڑیاں اور ایک باوزر موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ عمارت کی بیسمنٹ تک پہنچ چکی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تنگ گلیاں اور عوامی رش آگ بجھانے میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

 

صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ اطراف کا رش ختم کیا جا سکے اور ریسکیو ٹیموں کو رسائی دی جا سکے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.