کراچی: کورنگی پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی گرفتار

0

کراچی (نمائندہ خصوصی) کورنگی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کورنگی کی حدود میں تنظیم فلور ملز کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

 

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت مہران ولد بہادر اور حمید عرف مُنا (ہلاک)، جبکہ نثار عرف فیصل ولد رمضان (زخمی) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اور ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان پر سنگین الزامات ہیں اور ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ملزمان ایس پی یو اہلکار محمد عمیر کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

 

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز، دو موٹر سائیکلز اور تین موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.