خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، اغوا شدہ بچی بازیاب، ملزم گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر):

 

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین سالہ اغوا شدہ بچی کو بازیاب کرا لیا جبکہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔

 

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے اور ضمانت کے لیے رقم درکار تھی۔ ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت قریبی رشتہ دار بچی کو اغوا کیا تاکہ والدین کو بلیک میل کر کے تاوان وصول کیا جا سکے۔

 

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ بچی کو اغوا کرنے کا مقصد تاوان حاصل کرنا تھا تاکہ اپنے بھائی کی ضمانت کروا سکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.