کراچی ؛کورنگی میں زخمی نوجوان چل بسا، ورثاء کا احتجاج

0

کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء اور علاقہ مکینوں نے کورنگی ڈھائی نمبر روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ڈکیتی کے واقعات نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، لیکن پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق کورنگی میں تین دن کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ دو روز میں سناروں کی دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوئیں، جن میں ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔

 

ورثاء نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور مقتول کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.