گلشن اقبال گیمنگ زون میں ڈکیتی کی بڑی واردات متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا
کراچی : گلشن اقبال 13 ڈی میں قائم گیمنگ زون میں 6 مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی بڑی واردات کرتے ہوئے 60 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا اور ان سے موبائل فونز، نقدی، اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس چھوٹے اور بڑے ہتھیار تھے، اور انہوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔