مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کا عالمی دن – پاکستان کوسٹ گارڈز کی خصوصی کاوش

0

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 26 جولائی کو مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو 2015 میں یونیسکو نے منانے کا آغاز کیا تھا تاکہ مینگرووز کی اہمیت اجاگر ہو اور ان کے پائیدار تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق مینگرووز ایک نہایت اہم اور نایاب ماحولیاتی نظام ہیں جو ساحلی علاقوں کو طوفانوں اور سونامی سے بچاتے ہیں، سمندری حیات کو رہائش فراہم کرتے ہیں اور فضاء سے کاربن جذب کر کے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز، جو ملک کی ساحلی پٹی کی حفاظت پر مامور ہے، اس ضمن میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض کی خصوصی ہدایات پر رواں سال گوادر کے علاقے جیوانی میں مقامی آبادی اور اسکول کے طلباء کے تعاون سے بڑے پیمانے پر مینگرووز کی شجرکاری مہم چلائی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق ادارہ مستقبل میں بھی ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ساحلی ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.