نوری آباد کے قریب M9 پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 جاں بحق، 4 زخمی

حادثہ بدقسمتی سے ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش ایا ترجمان موٹروے پولیس

0

نوری آباد کے قریب موٹروے M9 پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس اور ایک تیز رفتار ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔

 

حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بس کا کنڈیکٹر بھی شامل ہے، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ گاڑیوں کو موقع سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ حادثے میں ملوث گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کے لیے نوری آباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 

ترجمان موٹروے پولیس سب انسپکٹر قیصر نیازی (ساؤتھ زون کراچی) نے بتایا:

> "حادثہ بدقسمتی سے بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ کلیئر کر دی گئی ہے، زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔”

 

 

 

متاثرین کے لواحقین اور عام شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بس ڈرائیورز کی تربیت اور فٹنس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.