کلفٹن کے قریب سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

0

کلفٹن کے قریب سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں ، دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے مرد اور خاتون کی لاش ملیں، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ دونوں کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون اور نقدی ملی ہے جبکہ موقع سے 9 ایم ایم کے دو خول بھی ملے ہیں۔

 

مہزورعلی کا کہنا تھا کہ مقتولین کی لاشیں چار سے پانچ گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں، لاشیں زیادہ پرانی نہیں ہیں رات کے کسی پہر قتل کیا گیا ہے، قریب کام کرنیوالے مزدوروں نے لاشیں دیکھیں اورپولیس کو آگاہ کیا۔

 

 

انھوں نے بتایا کہ کرائم سین موقع پر موجود ہے اور شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم مقتولین کی نادرا ڈیوائس سے شناخت کی جائے گی۔

 

بعد ازاں پولیس حکام نے کہا کہ کلفٹن کے قریب ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، مرد کی شناخت ساجد مسیح اور خاتون کی شناخت ثنا آصف کے نام سےہوئی، مقتولین کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.