شہر قائد میں تالا توڑ گروہ نے ایک بڑی واردات،٥ دکانیں لوٹ لیں
پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر، گلشن حدید میں تالا توڑ گروہ متحرک ہو گیا ہے، جس نے ایک واردات میں فیز وَن کی مارکیٹ میں پانچ دکانوں کا صفایا کر ڈالا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واردات 5 رکنی گینگ نے کی ہے، گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کر لیا، اور اسے رسیوں سے باندھ کر سائیڈ میں بے بس کر دیا۔