بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گلی میں کھیلتی کمسن بچی سے دست درازی، نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے پر شہریوں نے ملزم کو پہچان کر پکڑ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد پر ملزم نے پستول نکالنے کی کوشش کی تو گولی چل گئی، ملزم کے پستول سے چلی ہوئی گلی اس کے نازک عضو پر لگی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایاکہ ڈی پی او نے نوٹس لے کر تھانا اے ڈویژن کو ملزم کی گرفتار کا ٹاسک دیا تھا اور آج ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی پی او متاثرہ بچی کے گھر بھی گئے، بچی کے اہل خانہ نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔