ضلع سنٹرل کی طرز پر پورے کراچی میں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ملوث بلڈرز اور مالکان پر مقدمات کا حکم

0

 

 

کراچی:

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ تعمیرات میں ملوث بلڈرز اور پلاٹ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں جو بغیر منظوری کے تعمیرات، نقشے سے انحراف یا دیگر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کی جائے گی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آرز کے ساتھ تمام ضروری شواہد جیسے نوٹسز کی نقول، سائٹ انسپیکشن رپورٹس، تصویری ثبوت اور منظور شدہ نقشے شامل کیے جائیں۔

 

اس کے علاوہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ نوٹسز صرف متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ہی جاری کریں گے، اور پولیس حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر بروقت قانونی کارروائی کو یقینی

Leave A Reply

Your email address will not be published.