گلشن اقبال میں کم عمر موٹر سائیکل چور گرفتار
کراچی : گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری میں کم عمر موٹر سائیکل چوروں کو عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اون شاپنگ سینٹر کے باہر تین کم عمر لڑکے موٹر سائیکل چوری کر رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جب کہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پکڑے گئے دونوں ملزمان کا تعلق ناظم آباد اور عیسیٰ نگری سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملزمان چوری کی گئی موٹر سائیکلیں چند سو روپے کے عوض فروخت کرتے تھے۔ گرفتار کم عمر چوروں کو عزیز بھٹی تھانے کے حوالے کر دیا گیا، جب کہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔