گھگر پھاٹک کے قریب لرزہ خیز واقعہ، میاں بیوی اور معصوم بچہ قتل
کراچی گھگر پھاٹک کے قریب ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی اور ان کے معصوم بچے کو تیز دھار آلے سے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ عبدالمجید، 40 سالہ سکینہ اور 6 سالہ بچہ عبدالنبی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے ہے اور وہ ودھو قوم سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرلیے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔