سندھ پولیس کے 10 ایس ایچ اوز معطل، عہدوں میں تنزلی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مختلف اضلاع کے 10 ایس ایچ اوز کو معطل کرتے ہوئے ان کے عہدوں میں تنزلی کردی ہے۔ جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق معطل افسران کو فوری طور پر "بی کمپنی” پی ایچ کیو گارڈن، ساوتھ زون، کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معطل کیے گئے افسران کے نام اور موجودہ و سابقہ عہدے درج ذیل ہیں:

1. انسپکٹر راؤ محمد خالد، ایس ایچ او شرافی گوٹھ، ضلع ملیر → سب انسپکٹر

2. انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی، ایس ایچ او گزری، ضلع ساوتھ → سب انسپکٹر

3. انسپکٹر امجد محمود کیانی، ایس ایچ او ناظم آباد، ضلع سینٹرل → سب انسپکٹر

4. انسپکٹر زاہد سراج، ایس ایچ او پی ایس ’اے‘ سیکشن، ضلع حیدرآباد → سب انسپکٹر

5. انسپکٹر اختر حسین بجیرانی، ایس ایچ او پی ایس تعلقہ ٹنڈو آدم، ضلع سانگھڑ → سب انسپکٹر

6. انسپکٹر طفیل احمد احمدانی، ایس ایچ او پی ایس اے سیکشن شہدادکوٹ، ضلع قمبر → سب انسپکٹر

7. ایس آئی پی رانا محمد اجمل، ایس ایچ او سمن آباد، ضلع سینٹرل → اے ایس آئی

8. ایس آئی پی محمد عمران خان، ایس ایچ او منگھوپیر، ضلع ویسٹ → اے ایس آئی

9. ایس آئی پی عبدالشکور لاکھو، ایس ایچ او پی ایس پنو عاقل، ضلع سکھر → اے ایس آئی

10. اے ایس آئی خمیسو خان بروہی، ایس ایچ او پی ایس گڑھی یاسین، ضلع شکارپور → ہیڈ کانسٹیبل

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معطلی کے دوران مذکورہ افسران کو قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنس ملتا رہے گا۔

حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے دستخط ہیں جبکہ یہ ہدایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ، نعیم احمد شیخ نے جاری کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.