ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب

0

 

 

ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

ایوان وزیراعظم میں منعقدہ تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے گئے، جس کے بعد مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

 

صدر مسعود پزشکیان نے سلامی کے چبوترے سے اتر کر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور جس کے بعد وزیراعظم نے ایرانی صدر کا اپنی کابینہ کا تعارف کرایا جبکہ مہمان صدر نے وزیراعظم شہریف کا اپنی کابینہ سے تعارف کرایا، بعدازاں ایرانی صدر ایوان صدر میں پودا لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.