کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

0

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے پہلوان گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دو گروپوں میں تنازع کے باعث پیش آیا، جس میں ابتدائی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مظہر اور علی وارث کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں حبیب، محمد علی اور علی حسن شامل ہیں۔ دو لاشوں کو جنرل اسپتال جبکہ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پہلوان گوٹھ کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے اور اطراف کی دکانوں کو بھی زبردستی بند کرادیا۔ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.