کراچی :پہلوان گوٹ میں مارے جانے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دو افراد کے قتل اور زخمی ہونے کے واقعے کا تھا حل مقدمہ درج نہیں کیا گیا

0

کراچی : کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق اور چھ کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد مقتولین کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں علما کرام، عزیز و اقارب اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سید مظہر عباس شامل تھے جو دو بچوں کے والد تھے، جبکہ دوسرے مقتول علی وارث کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی۔

نمازِ جنازہ کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر پہلوان گوٹھ میں تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ مقتولین کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.