جمشید کوارٹر میں فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل، بھابھی زخمی
مقتول نعمت اللہ گورنمنٹ نیشنل کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر تھے
کراچی: جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں خوفناک واقعہ، اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے اپنے والد اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تینوں کے سروں پر گولیاں ماریں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ اہلخانہ نے اس پر جادو کروایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں دبئی سے واپس آیا تھا اور ائیرپورٹ کے قریب رہائش پذیر تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول والد نعمت اللہ نیشنل کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر تھے جبکہ مقتول بھائی امید اللہ کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ ملزم دو بچوں کا باپ ہے۔