پی اے ایف میوزیم کے قریب لوٹ مار کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی

0

کراچی: شارع فیصل پر پی اے ایف میوزیم کے مرکزی گیٹ کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے تین شہریوں محمد دانش، محمد رفیق اور اسامہ سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو کی گولی غلطی سے اپنے ہی ساتھی کو لگ گئی۔ زخمی ڈاکو کو اس کا ساتھی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.