حیدراباد کالونی میں باپ اور بھائی کے قتل اور بھابھی کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
کراچی: پیر الٰہی بخش کالونی میں باپ اور بھائی کے قتل اور بھابھی کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی خاتون صالحہ تبسّم کے ماموں محمد جاوید کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز کا اہلِ خانہ سے مالی تنازعہ چل رہا تھا۔ اعجاز شادی شدہ ہے، ایم بی اے کیا ہوا ہے اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ ملزم چار سال قبل بیرون ملک نوکری کرتا تھا اور کورونا کے دوران پاکستان آ گیا تھا۔