فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
حملے کے جواب میں اس بار شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی، بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہر جگہ سے مارے جاسکتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری*
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فیلڈمارشل کے صدر بننے کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد سیاسی تجزیے مسترد کردیے، دی اکانومسٹ کے اس سوال پر کہ پاکستان، بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل دےگا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں، ترجمان پاک فوج نے مودی کے دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی سے جواب دینے کےعزم کا اظہار کیا۔