اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کاروائی ایک ملزم گرفتار

0

کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس کی کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گروہ کا سرغنہ وزیر عرف ملک اجمل گرفتار۔ ایس ایس پی محمد شعیب میمن کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، گروہ کورنگی، لانڈھی، قیوم آباد، طارق روڈ اور شاہراہ فیصل پر لوٹ مار کرتا تھا۔ چھینے گئے موبائل فون آن لائن سیلر ایپ کے ذریعے فروخت کیے جاتے تھے۔ مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.