وزیراعظم کی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر کے کردار کی تعریف

0

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کو قریب لانے کیلئے معاہدہ کرانے میں مدد دی۔

 

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کاآغاز ہے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے امریکا کے سہولت کاری کے کردار کو سراہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.