ریلوے اسٹیشن حیدرآباد پر مضر صحت انڈین گٹکا برآمد
کراچی ڈویژن — پولیس نے ریلوے اسٹیشن حیدرآباد پر کارروائی کرتے ہوئے دو بیگوں سے مضر صحت ممنوعہ انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 اگست 2025 کو ایس آئی پی شہباز خان بمعہ اسپیشل برانچ ٹیم — ایچ سی ذیشان الدین، ایچ سی راحیل جمشید، سی محمد نعیم اور سی محمد ثاقب — پلیٹ فارم نمبر 2 اور 3 پر چیکنگ کر رہے تھے۔ چیکنگ کے دوران بک اسٹال کے قریب ریلوے سیمنٹی بینچ کے پاس دو مشتبہ بیگ (ایک سیاہ اور ایک براؤن رنگ کا) پائے گئے۔
قریب موجود مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن کسی نے بھی بیگوں کی ملکیت قبول نہ کی۔ پولیس نے بیگ کھول کر معائنہ کیا تو سیاہ بیگ سے 15 پیکٹ اور براؤن بیگ سے بھی 15 پیکٹ مضر صحت ممنوعہ Z-21 انڈین گٹکا برآمد ہوا۔
پولیس نے دونوں بیگ اور مجموعی طور پر 30 پیکٹ گٹکا قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔