راشد منہاس روڈ حادثے میں جان بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

کراچی میں راشد منہاس روڈ صغیر سینٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹی اور بیٹا شدید حادثے کا شکار ہوگئے۔ افسوسناک واقعے میں دونوں کمسن بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں اور مشتعل شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے موقع پر کھڑے سات ڈمپر گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث قریبی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا اور شہر کے مختلف حصوں میں بدترین جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

 

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

 

بعد ازاں علاقے میں سوگ کی فضا قائم رہی اور دونوں معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ فضا میں غم اور رنج کے مناظر نمایاں تھے اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.