کراچی: راشد منہاس روڈ حادثے کے بعد سات ڈمپروں کو آگ، دو مقدمات درج

0

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سات ڈمپروں کو آگ لگا دی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

 

پولیس کے مطابق ڈمپر جلانے کے واقعے پر دو الگ مقدمات تھانہ ایف بی صنعتی ایریا اور یوسف پلازہ میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 

مقدمات 60 سے 70 نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات سے مدد لی جا رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.