کراچی: شمش الاسلام قتل کیس میں سہولت کار گرفتار، مرکزی ملزم تاحال مفرور
کراچی پولیس نے شمش الاسلام قتل کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے حسن نامی سہولت کار کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ کے مطابق ناصر ملک ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم شمش الاسلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر کراچی بار ایسوسی ایشن وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرے گی۔