کراچی: راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثہ، ایڈیشنل آئی جی کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

0

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کے خوفناک حادثے اور بعد ازاں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کریں گے، جبکہ اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون مس انعم تجمل شامل ہیں۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت دی کہ آتشزدگی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں کی جائیں، اور تفتیش تمام پہلوؤں سے مکمل کر کے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر تحقیقاتی ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو شامل کر سکتی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ شب یوسف پلازہ اور ایف بی انڈسٹری ایریا کے علاقے میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے بعد مشتعل افراد نے سات ڈمپرز کو آگ لگا دی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.