حیدری میں اسکول وین اور رکشہ میں تصادم، ڈرائیور فرار، ایک زخمی

0

کراچی: حیدری کے علاقے میں اسکول وین اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او حیدری کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والا شخص رکشہ ڈرائیور ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق حادثے کے دوران اسکول وین نالے میں گرنے سے بال بال بچ گئی جبکہ وین میں سوار بچے محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد اسکول وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تصادم میں رکشہ کو نقصان پہنچا، جبکہ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.