پولیس کی ناقص حکمت عملی جشن ازادی میں شہر فائرنگ سے گونج اٹھا
کمسن بچی سمیت تین افراد جان باغ جبک80 سے زائد شہری زخمی ہو گئے
کراچی: یومِ آزادی کی خوشیاں ایک بار پھر ہوائی فائرنگ کی نذر… کراچی پولیس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ آزادی کی رات اندھیروں میں ڈوب گئی، اور گولیوں کی گونج نے کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھا دی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جشنِ آزادی کے نام پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد زخمی اور ایک معصوم بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق رات بھر گلی محلوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے کے باعث لوگ خوف کے سائے میں گھر تک محدود رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یومِ آزادی اور سالِ نو کے موقع پر فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں۔ تاہم اس بار سندھ اور کراچی پولیس کی جانب سے نہ کوئی آگاہی پیغام جاری کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کا مربوط حفاظتی منصوبہ نافذ کیا گیا۔ تھانوں کی سطح پر بھی کوئی واضح کارروائی دیکھنے میں نہ آئی۔
شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں اور اس سنگین جرم میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔