کراچی میں یوم آزادی کی چھٹی پر پکنک منانے کے دوران افسوسناک واقعات، 8 افراد پانی میں ڈوب گئے، 3 کو زندہ بچا لیا گیا۔
کراچی میں یوم آزادی کی چھٹی پر پکنک منانے کے دوران افسوسناک واقعات، 8 افراد پانی میں ڈوب گئے، 3 کو زندہ بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منوڑہ پوائنٹ پر پکنک منانے کے لیے جانے والے 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ وہاں موجود غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو بچا لیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔
حب ڈیم میں بھی 2 نوجوان پانی میں ڈوب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی دوران حب ندی میں ایک بچہ بھی ڈوب گیا۔
ایدھی بحری خدمات کے رضاکار تینوں مقامات پر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔