کراچی سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر کی لاش گاڑی سے برامد

وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

0

*ڈان نیوز کراچی کے رپورٹر خاور حسین کی سانگھڑ میں گاڑی سے لاش برآمد*

 

سانگھڑ: کراچی کے نوجوان صحافی خاور حسین کی گاڑی سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ان کی لاش سانگھڑ سے ملی۔

 

ریسکیو حکام نے لاش سے متعلق ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحافی خاورحسین کے ہاتھ میں پستول بھی موجود ہے۔

 

ڈان نیوز کراچی کے رپورٹر خاور حسین کی سانگھڑ میں ان کی گاڑی سے لاش ملی ہے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی خاور حسین کے سانگھڑ میں غیرطبعی موت کا نوٹس لے لیا۔

 

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کر دی۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔

 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن خاور حسین کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ خاور حسین کا قتل صحافت اور معاشرے کے لیے بڑا سانحہ ہے، قتل کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.