گلشن حدید میں مکان میں چوری ملزمان لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے
کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز ٹو میں چوری کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی، قیمتی سامان اور سیونگ بانڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اہل خانہ کے مطابق واردات گھر کی تیسری منزل پر اس وقت ہوئی جب وہاں کوئی موجود نہ تھا۔ صبح کے وقت گھر والوں نے دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا جبکہ چور قیمتی اشیاء ساتھ لے جانے کے ساتھ دیواروں اور شیشوں پر کارٹون اور لکیریں بھی بنا گئے۔
گھر کے مالک شہریار علی نے پولیس کو درخواست دے دی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔ واردات کے بعد گھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔