سی ٹی ڈی سندھ کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار

0

کراچی اور حیدرآباد میں سی ٹی ڈی سندھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

 

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

 

مزید بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے گرفتار دہشت گرد عامر چانگ کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.