سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، سوات اور مالاکنڈ میں اسکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے

0

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا یہ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکولز 25 اگست تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.