رینجرز کی جہانگیر روڈ پر کاروائی تین اغوا کار گرفتار

0

کراچی:

رینجرز نے جہانگیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اغواء کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعمان ولد قاری ریاض حسین، فرید الحق ولد سعید الحق اور محمد نور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی محمد نور عرف منا ڈانسر موقع سے فرار ہوگیا۔

 

ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد نعمان اس گروہ کا سرغنہ ہے، جو تھانہ گلشن معمار میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ اسی طرح ملزم فرید الحق ڈکیتیوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملوث ہے اور تھانہ رسالہ، بریگیڈ اور اورنگی ٹاؤن کو مطلوب تھا، جبکہ محمد نور منشیات فروشی میں ملوث ہے اور تھانہ تیموریہ کو مطلوب نکلا۔

 

رینجرز کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان جمشید کوارٹرز تھانے میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔ یاد رہے کہ اسی گروہ کے چار ساتھیوں کو رینجرز نے 14 اگست کو بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار ک1یا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.